مزید خبریں

میرپورخاص: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی آمد، لوگ اذیت کا شکار

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی میرپورخاص آمد سے کئی گھنٹے قبل پولیس نے مختلف روٹس پر ناکے لگا کر سڑکیں ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کے لیے بند کر دیں۔ جرواری چوک، اقبال پمپ روڈ، نور سی این جی موڑ، گاما اسٹیڈیم روڈ اور اپوا اسکول کے سامنے بڑے بڑے بیریئر اور درجنوں پولیس اہلکاروں نے گزرنے والوں کو کئی گھنٹے روکے رکھا جس کی وجہ سے ان جگہوں پر بے پناہ رش اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، مسافر گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچے اذیت کا شکار بنے رہے، کاروں میں سوار کئی فیملی کے والدین گزرنے کے لیے پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کرتے نظر آئے۔