مزید خبریں

بدین: ڈی سی او چوک کا نام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چوک رکھ دیا گیا

بدین (نمائندہ جسارت) میونسپل کمیٹی کے چیئرمین پیر محمد صالح قریشی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی سی او چوک کا نام تبدیل کرکے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو چوک رکھ دیا گیا۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے پلاننگ کی گئی تمام کاؤنسلرز نے اپنے اپنے وارڈز میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، مختلف علاقوں میں گٹر نالے کی تعمیر اور مرمت کا کام واٹر سپلائی کی لائنوں کی مرمت کا کام جاری کرنے اور دیگر مسائل زیر بحث آئے۔ چیئرمین میونسپل کمیٹی پیر محمد صالح قریشی نے کہا کہ شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر دوبارہ تعمیراتی کام شروع کروایا جائے گا، قبرستان میں اسٹریٹ لائٹیں نصب کی جائیں گی۔