مزید خبریں

غزہ کیخلاف اسرائیلی بربریت کی انتہا ہو گئی، ڈاکٹر فہمیدہ الیاس

 

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ضلعی ناظمہ ڈاکٹر فہمیدہ الیاس نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف اسرائیلی بربریت کی انتہاہو گئی ہے، لاشوں کے ڈھیر کے ساتھ زخمی مسلمان بچوں، بوڑھوں اور خواتین کو کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، شیر خواروں کے قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے معصوم شہریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر چکا، پاکستانی حکومت کی جانب سے سفارتی سطح پر غزہ کے مسلمانوں کے لیے سرد مہری اور بے حسی کا سامنا ہے، ان حالات میں پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے قاتل اسرائیل کی فوڈ برینڈ ’’کے ایف سی‘‘ کے ساتھ پارٹنر شپ افسوسناک ہی نہیں شرمناک بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ ضلع حلقہ خواتین جماعت اسلامی فیصل آباد ڈاکٹر فہمیدہ الیاس نے پی سی ایل کے KFC کے ساتھ پارٹنر شپ پر اپنے ردعمل کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر اہل فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں جہاں 30 ہزار سے زائد شہادتیں ہو چکی ہیں جس میں تقریباً 10 ہزار سے زائد مسلمہ اُمہ کے معصوم بچوں کی شہادتیں شامل ہیں، بحیثیت مسلمان ایسی پارٹنر شپ ہمیں زیب نہیں دیتی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افسوسناک پارٹنرشپ فوری ختم کی جائے۔