مزید خبریں

پڈعیدن: اغوا ہونے والی بچی فیصل آباد سے بازیاب

پڈعیدن (جسارت نیوز) فرید دیرو پولیس ٹیم کا خفیہ اطلاع پر کریک ڈائون، اغوا ہونے والی بچی کو بازیاب کروالیا۔ اے ایس آئی محمد قاسم پنھور (انویسٹیگشن آفیسر) کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے فیصل آباد کے ملت ٹائون تھانے کی حدود میں کامیاب کارروائی کے دوران 15 سالہ بچی کو بازیاب کروایا۔ 15 سالہ بچی شاہلاں بنت امام الدین مشوری کو 2 ماہ قبل فرید دیرو تھانہ کی حدود سے ملزمان نوکری دلانے کے بہانے ورغلا کر لے گئے تھے۔ کارروائی کے دوران پولیس نے 2 ملزمان کاشف راجپوت اور محمد یوسف ملک کو گرفتار کر لیا۔ مذکورہ بچی کو متعلقہ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں بچی نے کورٹ میں بیان دیا کہ مجھے اغوا کیا گیا تھا اور بہت ظلم بھی کرتے تھے۔ بعد ازاں متعلقہ کورٹ نے مذکورہ بچی کو اپنے والد کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ بھریا سٹی پولیس کی کامیاب کارروائی، چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، بھریا سٹی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرکے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم شاہنواز کلہوڑو نے بھریا سٹی تھانہ کی حدود سے مدعی الطاف میمن کی بڑی سائز والی سولر پلیٹس چوری کی تھی۔ دوران تفتیش گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ 6 عدد بڑی سائز کی سولر پلیٹیں برآمد کی گئیں۔ ہالانی تھانہ کی پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔