مزید خبریں

کھپرو : سندھ پبلک سروس کمیشن کی نااہلی ، وقت سے پہلے ہی پیپر آؤٹ

کھپرو (نمائندہ جسارت) سندھ پبلک سروس کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے وقت سے پہلے ہی پیپر آؤٹ کر کے میرٹ کا جنازہ نکال دیا گیا، نوجوان میں مایوسی کی لہر، جبکہ معلوم ہوا ہے کہ اپنا جانور بیچ کر آیا، تو کوئی قرض لے کر، کوئی اپنے مویشی بیچ کر آیا۔ 4 بھائی ایک شہر سے دوسرے شہر گئے، وہاں جا کر جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ یہ مسئلہ ہو گیا تو وہ مایوس ہو گئے، جبکہ کچھ نوجوانوں نے احتجاج بھی کیا۔ احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی لاٹھی بھی برسائی گئی، نوجوان بیٹھے رہے، اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جس کے بعد سندھ پبلک کمیشن کی جانب سے پیپر سارے منسوخ کر دیے جس کا پریس ریلیز میں بھی ذکر کیا گیا۔ اب انہوں نے کہا اپریل کے آخر میں پیپر لیے جائیں گے، ایک بار پھر سے دوبارہ جو ہوئے پیپر وہ بھی اور جو نہ ہوئے لیے جائیں گے، اس سے پہلے اسی طرح ایس ایس ٹی میں بھی نوجوانوں کے ساتھ کھیلا گیا اور وہ بھی کورٹ میں مسئلہ چل رہا ہے، حکومت کو چاہیے اس طرح کا معاملہ پہلے ہی اچھے ادارے کو دیا جائے جو نوجوان بے روزگار ہیں انہیں موقع فراہم کریں اور اچھے پیپر بھی لے، میرٹ کی بنیاد پر نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کی جائیں، یہ حکومت کی ترجیح ہونا چاہیے۔ نگراں حکومت کے سر الیکشن کا معاملہ اب تک اٹکا ہوا ہے جس کے بعد سندھ پبلک کمیشن کا معاملہ بھی اُٹھ گیا، نوجوان میں غصہ پایا جاتا ہے۔