مزید خبریں

کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں سندھ آرٹ نمائش

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں 2 روزہ سندھ آرٹ نمائش سجائی گئی، 2 روزہ نمائش میں 32سے زائد آرٹسٹ کے 50 فن پارے نمائش کا حصے بنائے گئے، جسے دیکھنے کے لیے حیدرآبادکی عوام اُمڈ آئی، کلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مہران آرٹس کونسل میں 2 روزہ سندھ آرٹ نمائش سجائی گئی جس کا افتتاح نامور آرٹسٹ منصور زبیر کی جانب سے کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ کلچر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہدایت اللہ راجٹر سمیت جامعہ سندھ آرٹ ڈپارٹمنٹ کے سعید احمد منگی بھی موجود تھے۔ نمائش میں سندھ بھر کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے مختلف 32 آرٹسٹوں نے آئل پینٹنگ واٹر کلر سے مختلف موضوعات پر 50 سے زائدفن پارے بنائے اور انہوں نمائش میں سجایا جس میں ایجوکیشن صوفی ازم سندھ کے مختلف مقامات کے مناظر سمیت دیگر مناظروں کو نمائش کا حصہ بنایا گیا، جسے دیکھنے کیلیئے حیدرآباد کی عوام اُمد آئی۔ اس موقع پر موجود مہمانوں کی جانب سے نمائش کو خوب سراہتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ کے کلچر کے فروغ کے لیے اس طرح کی نمائش ضروری ہے تا کہ انہیں دیکھنے والوں کو اندازہ ہو کہ کلچر کی کتنی اہمیت ہے۔