مزید خبریں

سابق صوبائی وزیر نے پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کر دیا

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں کل 26 فروری سے 3 مارچ تک شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں افتتاحی تقریب بھاول زنئور میں منعقد کی گئی، جہاں سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی تعلقہ دیہی کے صدر پیر امجد حسین شاہ جیلانی نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر پیر امجد حسین شاہ جیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو وائرس موذی مرض ہے جس سے نجات حاصل کرنے کے لیے والدین اپنے بچوں کو ہر مہم کے دوران پولیو وائرس سے بچانے کے لیے پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچہ صحت مند زندگی گزار سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے بچے اس ملک کا مستقبل ہیں جنہیں موذی بیماریوں سے بچانا ہم سب کی ترجیح ہونا چاہیے اور اس کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ والدین پربھی یہ ذمہ داری عائد ہے کہ وہ کوئی لاپروائی نہ کرتے ہوئے ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنائیں، کل 26فروری سے 3 مارچ تک جاری قومی مہم کے دوران والدین ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر یو سی ایم او سید خلیل احمد شاہ، محمد یوسف ، ڈاکٹر حارث ،ڈاکٹر شاہین ،طاہر شاہ اور مجاہد کھوسو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔