مزید خبریں

ـ8سال بعد نگراں وزیر کھیل نے سندھ گیمز کا افتتاح کردیا

کراچی ( سید وزیر علی قادری)18ویں سندھ گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب نیشنل کوچنگ سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ سندھ سے 42 مردوں اور 26 خواتین کے مقابلوں میں 4 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس میں کراچی حیدراباد میرپور خاص بے نظیر آباد لاڑکانہ اور سکھر ڈویڑن کے کھلاڑیوں آفیشلز، عہدے داران نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر کھیل امور نوجوان کلچرل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے رنگا رنگ تقریب کا افتتاح کیا اور عبدالمعید بلوچ نے مشعل روشن کی۔ مہمانِ خصوصی کا کہنا تھا کہ میں سندھ حکومت سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور تمام کھیلوں کے آرگنائزرز کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ طویل عرصے بعد ہونے والے یہ سندھ گیمز صوبے کے کھلاڑیوں کے لیے خوشی کا سبب بنے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہ گیمز تواتر کے ساتھ جاری رہیں گے،اس موقع پر سندھ گیمز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر موجود اسماء شاہ، چیف دی مشن گلفراز خان، سیکریٹری اسپورٹس عبدالہادی بلو،محمد احمد شاہ سیکریٹری اطلاعات و نشریات،احمد علی راجپوت سیکریٹری سندھ اولمپک ایسوسی،آرگنائزنگ سیکریٹری اصغربلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔