مزید خبریں

پی ایس ایل‘ شاداب خان کی کارکردگی پر ایک نظر

ملتان میں ملتان سلطانز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پانچوں میچ میں شاداب خان نے19 منٹ میں نو بالوں پر ایک چوکے کی مدد سے 11رنزبنائے جس کے بعد وہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے مشترکہ طور پر دوسرے سب سے زیادہ زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اس کھلاڑی نے2017 سے اب تک جو74 میچ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے ہیں انکی60 اننگز میں19.61 کی اوسط اور140.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ نصف سنچریوں کی مدد سے 1020رنز بنائے ہیں۔ وہ چھ مرتبہ صفر کا شکار ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور91 رنز ہے جو انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف کراچی میں یکم فروری2022 کو70 منٹ میں42 گیندوں پر پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز آصف علی کے پاس ہے جنہوں نے2016 اور2023 کے درمیان جو76 میچ کھیلے تھے انکی66 اننگز میں 22.60 کی اوسط اور0 157.6 کے اسڑائیک ریٹ کے ساتھ تین نصف سنچریوں کی مدد سے 1130 رنز بنائے تھے۔ وہ تین مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور75 رنز ہے جو انہوں نے لاہور قلندرز کے خلاف ابوؓظبہی میں13 جون2021 کو43 بالوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنائے تھے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لوک رونچی نے2018 اور2020 کے درمیان جو31 میچ پاکستان سپر لیگ میں کھیلے انکی 31 اننگز میں36.42 کی اوسط اور166.12 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دس نصف سنچریوں کی مدد سے1020 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ وہ چارمرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر94 رنز ہے جو انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف دوبئی میں18 مارچ 2018 کو39 گیندوں پر12 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔اسلام آباد یونایٹیڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں ایک ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی کولین منرو ہیں۔ انہوں نے2020 اور2024 کے درمیان جو31 میچ کھیلے ہیں انکی 31 اننگزمیں37.37 کی اوسط اور154.51 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ نو نصف سنچریوں کی مدد سے1009 رنز بنائے ہیں۔ وہ دو مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر90 رنز ہے جو انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ابوظبہی میں11 جون2021 کو بنایا تھا۔