مزید خبریں

جیسن رائے کے ٹی ٹوئنٹی میں 9ہزار رنز مکمل

جیسن رائے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے نو ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ لاہور قلندرس کے خلاف لاہور میں کوئٹہگلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں انہوں نے اپنی24 رنز کی اننگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے یہ24 رنز42 منٹ میں19 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے بنائے تھے۔
دائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز نے2008 سے اب تک جو348 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی342 اننگز میں27.59 کی اوسط اور142.00 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ چھ سنچریوں اور59 نصف سنچریوں کی مدد سے 9023 رنز بنائے ہیں۔ وہ 31 مرتبہ صفر پر آوٹ ہوئے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکورآوٹ ہوئے بغیر 145 رنز ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو ہزار رنز بنانے والے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے پانچویں اور کل ملاکر22 ویں بلے باز ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کریس گیل کے پاس ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے 2005 اور2022 کے درمیان جو463 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی 455 اننگز میں36.22 کی اوسط اور 144.75 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ22 سنچریوں اور88 نصف سنچریوں کی مدد سے14562 رنز بنائے ہیں۔ وہ30 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ آوٹ ہوئے بغیر175 رنز ہے جو انہوں نے رائل چلنجرس بنگلور کی جانب سے پونہ واریرس کے خلاف بنگلور میں 23 اپریل 2013 کو102 منٹ میں66 گیندوں پر13 چوکوں اور17 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ یہ اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور بھی ہے۔ کریس گیل نے1132چوکے اور1056 چھکے مارے ہیں ْ جو اس قسم کے کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی اور کل ملاکر دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے2005 سے اب تک جو 533 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی 494 اننگز میں36.55 کی اوسط اور 127.89 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ83 نصف سنچریوں کی مدد سے13159 رنز بنائے ہیں۔ وہ21 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر95 رنز ہے ۔

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کیرون پولارڈ نے2006 سے ابھی تک جو 652 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی579 اننگز میں31.33ی اوسط اور150.79 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور58 نصف سنچریوں کی مدد سے12689 رنز بنائے تھے۔ وہ25 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور104 رنز ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے کم اننگز میں 9000رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہوں نے اپنے نو ہزار رنز254 ویں میچ کی245 ویں اننگ میں مکمل کئے۔ 2012 کو اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے والے بابر اعظم نے نو ہزار رنز مکمل کرنے میں دس سال اور105 دن کا وقت لیا تھا۔ وہ وقت کے لحاظ سے بھی سب سے جلدی نو ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ایلکس ہیلس کے پاس ہے جنہوں نے 2009 سے اب تک جو440 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں انکی437 اننگز میں30.06کی اوسط اور 146.64 کے اسٹرائیک ریٹ کے سات چھ سنچریوں78 نصف سنچریوں کی مدد سے12207 رنز بنائے ہیں۔ وہ40 مرتبہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوئے ہے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر 119 رنز ہے ۔جوس بٹلر(403 میچوں میں11146 رنز)، جیمس وینس (372 میچوں میں 10242رن) اور روی پوپارا (462 میچوں میں9106 رنز ) نے بھی انگلینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نو ہزار سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔