مزید خبریں

قلندرز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل فتح

لاہور(سید وزیرعلی قادری) ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز کا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ا?خری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بناسکے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔