مزید خبریں

آسٹریلوی ہائی کمشنر کی اسٹیڈیم آمد‘ چیئرمین پی سی بی نے استقبال کیا

لاہور( سید وزیر علی قادری )چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قذافی اسٹیڈیم آمد۔محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز ( Neil Hawkins) بھی میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ۔محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔اس موقع پر آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہاکہ پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ قذافی اسٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا ۔محسن نقوی نے کہاکہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء منصور قادر‘ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔