مزید خبریں

پی ایس ایل میں بابراعظم کے 3ہزار رنز مکمل

پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے76 منٹ میں42 گیندوں پر چار چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے68 رنز بنائے۔ اس شاندار اننگزکی بدولت انکی ٹیم تو میچ نہیں جیت سکی مگر وہ پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بابر اعظم نے80 ویں میچ کی78 ویں اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے44.16 کی اوسط اور125.49 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور29 نصف سنچریوں کے ساتھ3003 رنز بنائے تھے۔ وہ سات مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور115 رنز ہے جو انہوں نے پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف راولپنڈی میں8 مارچ 2023 کو102 منٹ میں65 گیندوں پر15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو بیس اوور میں دو وکٹ پر240 رنز بنانے کے باوجود آٹھ وکٹ سے شکست ہوئی تھی کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے18.2 اوور میں دو وکٹ پر 243 رنز بناکر میچ جیت لیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ٖفخر زمان ہیں جنہوں نے 2017 سے اب تک لاہور قلندر زکی جانب سے کھیلتے ہوئے77 میچوں کی 77 اننگوں میں 31.32 کی اوسط اور141.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ دو سنچریوں اور18 نصف سنچریوں کی مدد سے 2381 رنز بنائے ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور115 رنز ہے جو انہوں نے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف راولپنڈی میں9 مارچ2023 کو96 منٹ میں57 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔ اس میچ میں انکی ٹیم119 رنز سے فاتح رہی تھی۔ بابر اعظم نے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دو میچ کھیلے تھے جنکی دو اننگز میں وہ 7.5 کی اوسط اور57.69 رنز کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ15 رنز بنائے تھے ۔ وہ ایک میچ میں اپنا کھاتہ نہیں کھل پائے تھے۔2017 اور2022 کے درمیان انہوں نے کراچی کنگز کی جانب سے جو66 میچ کھیلے انکی64 اننگز میں43.60 کی اوسط اور121.97 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ23 نصف سنچریوں کی مدد سے2398 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے جو کراچی کنگز کے لئے پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ رنز ہیں۔ وہ پانچ مرتبہ اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور آوٹ ہوئے بغیر90 رنز رہا جو انہوں نے دو مرتبہ بنایا تھا۔ پہلی مرتبہ ملتان سلطانز کے خلاف کراچی میں 27 فروری2021 کو94 منٹ میں60 گیندوں پر13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنایا تھا۔اس میچ میں انکی ٹیم کو سات وکٹ سے جیت ملی تھی۔ پشاور زلمی کے خلاف کراچی میں4 فروری2022 کو ہوئے میچ میں بابر اعظم دوسری مرتبہ90 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے۔ انہوں نے97 منٹ میں63 گیندوں پر بارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے یہ رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں انکی ٹیم کو9 رنز سے شکست ہوئی تھی۔پشاور زلمی کیلئے 2023 میں بابر اعظم پہلی مرتبہ کھیلے تھے ۔ اس ٹیم کیلئے انہوں نے ابھی تک جو12 میچ کھیلے انکی12 اننگوں میں53.63 کی اوسط اور147.13 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک سنچری اور چھ نصف سنچریوں کی مدد سے590 رن بنائے تھے۔ وہ ایک مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے تھے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور115 ہے۔