مزید خبریں

اسلام آبادیونائٹیڈ کی تیسری سب سے بڑی شراکت

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے لاہور قلندرز کے خلاف شاداب خان اور آغا سلمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں138رنز کا اضافہ کیا جو اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ میں تیسری سب سے بڑی شراکت کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ میں تیسری وکٹ کی پانچویں سب سے بڑی شراکت تھی۔اسلام آباد یونائٹیڈ کا دوسرا وکٹ 7.2 اوور میں62 رنز کے مجموعی اسکور پر گری تھی ۔ جس کے بعدشاداب خان اور آغا سلمان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں12 اوور میں 138 رنز کا اضافہ کیا ۔ شاداب خان41 گیندوں پر74 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ آغا سلمان31گیندوں پر 64 رنز بناکر آئوٹ ہوئے بغیر واپس گئے۔ انکی اس شراکت کی بدولت اسلام آباد یونائٹیڈ نے لاہور قلندرز کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد کی جانب سے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ شین واٹسن اور شرجیل خان کے پاس ہے ۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے لاہور قلندرزکے خلاف شارجہ میں10 فروری2016 کو ہوئے میچ میں پہلے وکٹ کی شراکت میں13.4 اوور میں 153 رنز جوڑے تھے۔شین واٹسن کے آئوٹ ہونے کی وجہ سے یہ شراکت ٹوٹی تھی جو 79 رنز بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ انکے کے بعدشرجیل خان نے اپنی اننگز جاری رکھی اور43گیندوں پر79 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔اس میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دوسری سب سے بڑی شراکت تیسری وکٹ کی ہے جو کولین منرو اور اٖفتخار احمد کے درمیان ہوئی تھی۔ ان دونوں نے13.1 اوور میں150 رنز جوڑے تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ابو ظبہی میں14 جون2021 کو میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کا دوسری وکٹ5.3 اوور میں41 کے مجموعی اسکور پر گری جس کے بعد تیسری وکٹ کی اتنی بڑی شراکت ہوئی تھی۔ کولین منرو56 گیندوں پر 88 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے تھے جبکہ افتخار احمد نے 39 گیندوں پر71 رنز بناکر آئوٹ نہیں ہوئے۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے آٹھ وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ پاکستان سپر لیگ میں یہ تیسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔ پاکستان سپر لیگ میںسب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ شرجیل خان اور بابر اعظم کے پاس ہے۔ ان دونوں کھلاڑیوں نے کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف کراچی میں24 فروری 2021 کو ہوئے میچ میں پہلے وکٹ کی شراکت میں 18.1 اوور میں 176 رنز جوڑے تھے۔ بابر اعظم کے آئوٹ ہونے کے بعد شراکت ٹوٹی تھی جو62 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ شرجیل خان نے انکے آوٹ ہونے کے بعد اپنی اننگز جاری رکھی تھی اور100 منٹ میں59 گیندوں پر نو چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے105 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ اتنی بڑی شراکت کے باوجود نے کراچی کنگز کو اس میچ میں پانچ وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔