مزید خبریں

فیصل ترمذی کی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل پاکستانی نوجوان ریسر محمد عبداللہ خان سے ملاقات

گزشتہ دنوں سفیر پاکستان بائے متحدہ عرب امارات فیصل ترمذی نے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل پاکستانی نوجوان ریسر محمد عبداللہ خان سے ملاقات اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا ، انہوں نے اس سلسلے میں سفارتخانے کے تعاون کا اعادہ کیا ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو ایسے نوجوانو ں پر فخر ہے یاد رہے کہ محمد عبداللہ خان نےشنل کارٹنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی نیشنل کارٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ بلا شبہ جناب فیصل ترمذی کا یہ اقدام قابل تحسین ہے ۔ اگر اسی طرح دھرتی کی لیڈر شپ متحرک رہی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی ہاں دنیا کی ہاں ہو گی۔