مزید خبریں

ڈی جی سول ڈیفنس آزاد کشمیرچوہدری عبدالرحمن کے اعزاز میں تقریب

ڈی جی سول ڈیفنس آزادکشمیرچوہدری عبدالرحمن کے اعزاز میں جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز نے نرالہ ریسٹورنٹ جدہ میں تقریب منعقد کی – جس کی صدارت چیئرمین جموں و کشمیر کمیونٹی اوورسیز(جے کے سی او) کے چیئرمین سردار وقاص عنایت نے کی۔ مہمان خصوصی ڈی جی سول ڈیفنس آزادکشمیر چوہدری عبدالرحمن تھے۔ نظامت کے فرائض راجہ شمروز نے ادا کیے. مقررین میں چیف آرگنائزرعبداللطيف عباسی، سابق چیئرمین چوہدری خورشید احمد متیال، سابق چیئرمین سردار اقبال یوسف کے علاوہ وائس چیئرمین سردار مہتاب سرور، چوہدری معروف حسین راجہ، ریاض شاہجہاں طاہر سکرٹری مالیات نعمان تصدق , بشارت, محمد اسلم, ولید بہادر, رابطہ سیکرٹری عمران چوہدری حافظ عمران اور دیگر نے خطاب کیا انھوں نے کہا کہ پچہتر سالوں میں ہندوستان کا نہ رکنے والا ظلم انجام کو پہنچے گا طاقت کے بل بوتے پر انسانیت کا قتل عام کا عالمی برادری نوٹس لے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا وعدہ وفا نہ ہونا عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے. مقررین نے کہا کہ چھ لاکھ شہدا اور آج یسین ملک ، شبیر شاہ جیسے لوگ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کوحوصلہ دئیے ہوئے ہے پانچ اگست 2019 کے اقدامات ہندوستان کی مقامی اور عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے. غیر ریاستی باشندوں کو شہریت دینا اور ان کے نام پر جائیدادیں الاٹ کرنا مودی حکومت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے انھوں نے کہا کہ پوری دنیا سے جہاں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا جاتا ہے ریاست کے لوگ تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے احباب کے شکر گزار ہیں