مزید خبریں

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن انتظامیہ کا سفیرِپاکستان محمد فاروق کا شکریہ

سعودی عرب کے دارلحکومت الریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی جانب سے 13 فروری 2024 کےFCPS- 2 امتحان کا انعقاد کیا گیا.جس کی نگرانی ڈاکٹر را حیل احمد ،ڈاکٹر مبشر حسن ڈاکٹر تعظیم حسین اور ڈاکٹر شھزاد ممتاز نے کیا اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر سعودی عرب ڈاکٹر تعظیم حسین نے اس بات پر زور دیا کہ ہم کالج کے امتحان اور ٹریننگ کے معیار کو بلند اور اعلی رکھنا چاہتے ہیں تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات اور ترقی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی امتحان کے اختتام پر تمام شرکا نے سفیر پاکستان احمد فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ سفارت خانہ پاکستان ہمیشہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات میں معاونت فراہم کرتا ھے.اس موقع پر سعودی عرب کمیٹی نے صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور کونسل کے ویثرن کی تعریف کی اور اقدامات کو سراہا کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی انتظامیہ نے خصوصی تعاون کرنے پر سفارتخانہ پاکستان الریاض کا شکریہ ادا کیا