مزید خبریں

پی آئی ڈی کی جانب سے تقریب

متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے سوشل میڈیاگروپ پاکستانیز ان دبئی (پی آئی ڈی ) کی جانب سے لیڈیزبزنس نیٹ ورکنگ کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ،پی آئی ڈی کی کی ایڈمن ردا ارسلان نے تقریب کوسجایا۔تقریب میں مختلف کاورباری خواتین شخصیت نے شرکت کی، اس تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ،خود اعتمادی میں اضافہ، عقلی فیصلے کرنے کی صلاحیتوں کواجاگر کرنا تھا۔ خواتین کاکہنا تھا کہ ہم کسی سے کم نہیں ،ہمیں اپنی خواتین کوخود اعتماد ی دے کر کاروبارمیں ان کی مدد کرنی چاہئے انہوں نے پی آئی ڈی کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نیٹ ورک کو مزید بڑھایا جائے گا ۔تقریب میں سنا محسن ایونٹ پلانر ، شمائلہ سعید گفٹ ایکسپرٹ ، اقرا وقاص ایمازون ایکسپرٹ ، وردا لودھی سالون اونر ، سحر منصور انفولنسر اور دیگر خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کی آرگنائزر ردا ارسلان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد خواتین کو آپس میں جوڑ کر رکھنا ہے،ہم آئندہ بھی کاروباری ہم اہنگی جیسے پروگرام منعقد کروائیں گے تاکہ ہماری خواتین مرودں کے شانہ بشانہ کام کر سکیں ۔ پروگرام کے آخر میں پی آی ڈی گروپ کے فاونڈر ناصر بنگش اور ایڈمنز شیخ عمر فاروق اور فہد شاہد کی طرف سے مہمانوں کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گے۔