مزید خبریں

سکھر : پریس کلب کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی وسیم الدین شمسی کی بڑی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

سکھر (نمائندہ جسارت) پریس کلب کے ممبر ایگزیکٹو کمیٹی، روزنامہ ڈان اخبار کے سینئر رپورٹر وسیم الدین شمسی کی بڑی ہمشیرہ انتقال کر گئیں، مرحومہ کی نمازِ جنازہ اللہ والی مسجد میں ادا کی گئی، صحافیوں سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، جنرل سیکرٹری شوکت نوناری، نائب صدر اول شہزاد تابانی، یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوذادر، جنرل سیکرٹری احقر شاہ سمیت دیگر نے اظہارِ افسوس و تعزیت کی۔