مزید خبریں

جونیئر عالمی کپ فائنل‘ بھارت کا شاندار ریکارڈ

انڈر19کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل بھارت اور آسڑیلیا کے درمیانآج ویلو مور پارک ،بنونی مین کھیلا جائے گا۔بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں میزبان جنوبی افریقا کو دو وکٹ سے شکست دیکر 9ویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی ہے جبکہ آسڑیلیا نے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایک وکٹ سے ہراکر چھٹی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ۔
بھارتی ٹیم کا ریکارڈ آسڑیلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ اور جونیئر عالمی کپ دونوں میں شاندار ہے۔ بھارت نے آسڑیلیا کے خلاف 37 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اس میں23 میچوںمیں اس نے جیت حاصل کی ہے۔ آسڑیلیا نے14 میچ جیتے ہیں۔ جونیئر عالمی کپ میں دونوں کا مقابلہ 8 مرتبہ ہوا ہے جس میں بھارت نے 6 اور آسڑیلیا نے 2 میچ جیتے۔

جنوبی افریقا میں دونوں کے درمیان ابھی تک جو2میچ ہوئے ہیں اس میں دونوں نے ایک ۔ ایک میچ میں جیت اپنے نام کی ہے۔ دونوں کے درمیان کو آخری 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہوئے ہیں اس میں بھارت فاتح رہی ۔ دراصل بھارت نے آسڑیلیا کے خلاف جو آخری 10 میچ کھیلے ہیں ان سب سے اس نے جیت حاصل کی ہے۔ آسڑیلیا نے بھارت کے خلاف آخری جیت7 اپریل 2012 کو ٹاونسویل میں کھیلے گئے میچ میں حاصل کی تھی۔ یہ میچ آسڑیلیا نے چار وکٹ سے جیتا تھا۔

بھارت کو آسڑیلیا کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50 اوور میں چار وکٹ پر371 رنز ہے جو اس نے9 اپریل2009 کو ہوبارٹ میں بنایا تھا ۔ آسڑیلیا کا بھارت کے خلاف سب سے زیادہ اسکور50. اوور میںآٹھ وکٹ پر 317 رنز ہے جو اس نے ودوردا میں23 مارچ1994 کو بنایا تھا۔
ڈاروین میں12 جولائی2013 کو ہوئے میچ میں آسڑیلیا کے کھلاڑی24.4 اوور میں75 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے جو اس کابھارت کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔بھارت کا آسڑیلیا کے خلاف سب سے کم اسکور43.2 اوور میں 130 رنز ہے جو اس نے ملبورن میں10 دسمبر 1986 کو بنایا تھا۔

میانک اگروال نے ہوبرٹ میں9 اپریل 2009 کو ہوئے میچ میں184 منٹ میں142 گیندوں پر18 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے160 رنز بنائے تھے جوبھارت کی جانب سے آسڑیلیا کے خلاف سب سے بڑا نفرادی اسکور ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور کرنے کا ریکارڈ ٹام موڈی کے پاس ہے جنہوں نے احمد آباد میں15 فروری1985 کو ہوئے میچ میں آئوٹ ہوئے بغیر110 رنز بنائے تھے۔
بابا ابراجیت بھارت کے ایسے واحد بولر ہیں جنہوں نے آسڑیلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔اس آف بریک بولر نے وشا کھا پٹنم میں27 ستمبر2011 کو ہوئے میچ میں8.1 اوور میں38 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنایا تھا۔آسڑیلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈپال اسٹیپٹو کے پاس ہے جو ملبورن میں9 دسمبر1986 کو ہوئے میچ میں11 اوور میں27 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔