مزید خبریں

کویت میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویت کے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ ملک میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ملک سردی اور ہوا کے گہرے دباؤ سے متاثر ہوگا جس سے کم اور درمیانے درجے کے بادلوں کے پھیلاؤ کے ساتھ درمیانی شدت سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان القراوی نے کہا کہ چند علاقوں میں اولے گرنے کے امکانات ہیں جبکہ 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی۔