مزید خبریں

مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کا خصوصی انتظام

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے مسجد نبوی میں زائرین کی سہولت کے لیے آب زم زم کے کولروں کو مستقل طور پر بھرنے کا خصوصی بندوبست کیا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ یومیہ بنیاد پر آب زم زم کے ٹینکر ارسال کیے جاتے ہیں۔ آب زم زم کو خصوصی ٹینکوں میں اسٹور کرنے کے بعد انہیں فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے مسجد نبوی میں رکھے گئے کولروں میں بھرا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مسجد نبوی میں آب زم زم کے 10 ہزار کولر رکھے ہیں جنہیں یومیہ مستقل بنیاد پر بھرا جاتا ہے۔کولر میں پانی کم ہوتے ہی دوسرا کولر رکھ دیا جاتا ہے۔