مزید خبریں

فلپائن میں 5.4شدت کا زلزلہ سونامی کا انتباہ نہیں دیا گیا

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے علاقے مائیگاتاسان کے شمال مغرب میں 5.4 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ 12.4 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔زلزلے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 9 جنوری کو فلپائن کے شہر سارنگانی کے ساحل سے 100 کلومیٹر دور 6.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔