مزید خبریں

سعودی حکومت نے ریاض کا چڑیا گھر عوام کے لیے کھول دیا

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے ریاض کا چڑیا گھر عوام کے لیے دوبارہ کھول دیا ۔ قومی مرکز برائے جنگلی حیات کے مطابق چڑیا گھر عارضی طور پر مرمت کے لیے بند کیا گیا تھا۔ریاض کا چڑیا گھر سعودی عرب کا سب سے بڑا اور قدیم چڑیا گھر ہے جو 55 ایکڑ پرمحیط ہے۔ اس میں مجموعی طورپر 1300 جانور ہیں جن میں 190 مختلف اقسام کے جانور رکھے گئے ہیں۔دارالحکومت کے علاوہ ملک بھرسے شہری وہاں آتے ہیں۔