مزید خبریں

سوئٹزرلینڈ: ٹرین میں 15افراد کو یرغمال بنانے والا ایرانی ہلاک

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی سوئٹزرلینڈ میں مسلح شخص نے ایک ٹرین میں 15 سے زائد افراد کو یرغمال بنالیا۔ سوئس پولیس نے بتایا ہے کہ 32 سالہ ایرانی پناہ گزین نے کلہاڑی اورچاقو کے ذریعے کئی گھنٹے تک شہریوں کو یرغمال بنا ئے رکھا،جسے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔ واقعے میں کوئی یرغمالی زخمی نہیں ہوا۔ آپریشن میں 60 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔