مزید خبریں

نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر میں حجاب ڈے کا انعقاد

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں سرکاری طور پر حجاب ڈے کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دنیا بھر کے 140 ممالک میں عالمی یوم حجاب کی بنیاد ناظمہ خان نے 2013 میں رکھی تھی۔ اس موقع پر مسلمان خواتین سے یکجہتی کے لیے نیویارک پولیس کی غیر مسلم خواتین نے بھی حجاب لیا ہوا تھا۔ تقریب میں نیویارک پولیس میں کام کرنی والی باحجاب خواتین، پولیس کے اعلیٰ عہدے داران، مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا، پاکستان قونصل جنرل عامر خان اور حجاب ڈے کی بانی امریکی خاتون ناظمہ خان سمیت مسلم کمیونٹی سے بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔ حجاب ڈے کی بانی ناظمہ خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد مسلم خواتین کی خلاف بڑھتی ہوئی نفرت دیکھ کر انھیں اس کا خیال آیا تاکہ پوری دنیا کو بتا سکیں کہ ہم اس پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے فرانس سمیت یورپ کے مختلف میں ممالک پردے کے خلاف اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا نے کا کہنا تھا کہ حجاب ہماری مسلم خواتین کو پیشہ ورانہ ذمے داریوں سے نہیں روکتا۔ دیگر پولس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس ایک ایسا محکمہ ہے جو رنگ نسل و مذیب سے بالاتر ہو کر اپنے ارکان کو اہمیت دیتا ہے، جہاں ان کو مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔ اس موقع پر خواتین میں اسکارف بھی تقسیم کیے گئے۔