مزید خبریں

امریکا: نجی طیارہ ہائی وے پر جاگرا‘ 2افراد ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی شاہراہ پر چھوٹا نجی طیارہ ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔ نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران کاروں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ ایوی ایشن کے مطابق حادثے کے وقت طیارے میں 5افراد سوار تھے۔پائلٹوں نے ٹاور کو فون کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے دونوں انجن بند ہو گئے ہیں۔اس کے بعد ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔