مزید خبریں

حیدرآباد: نتائج کے اجراءمیں تاخیر سے شہری پریشان

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ضلع کی 3 قومی اور 6 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ہونےو الے انتخابات کے نتائج 24گھنٹے گزرجانے کے باوجود آر او آفس سے جاری نہ کیے جانے کے باعث شہری سارا دن امیدواروں کی کامیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے این اے 219 لطیف آباد، این اے 220حیدرآباد سٹی، پی ایس 62، پی ایس 63، پی ایس 64، پی ایس 65ایم کیوایم جیت کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار این اے 219لطیف آباد ڈاکٹر مستنصر باللہ، پی ایس 63کے امیدوار ریحان راجپوت اورپی ایس 64 کے امیدوار کی کامیابی کے دعوے کئے جارہے ہیں تاہم آر او کی جانب سے رزلٹ نہ دیے جانے کی وجہ سے صورتحال پرہر شخص پریشان ہے۔