مزید خبریں

متحدہ کے گڑھ بلدیہ نمبر3میں ووٹوں کاٹرن اوور35فیصد

کراچی (رپورٹنگ ٹیم)متحدہ کا گڑھ کہلائے جانے والا بلدیہ 3 نمبر میں ووٹوں کا ٹرن اوور35 فیصد رہا۔ایم کیو ایم پاکستان اپنے ہی علاقے سے ووٹروں کو نکالنے میں ناکام رہی۔تفصیلات کے مطابق این اے 242میں بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر،دہلی کالونی ،انجام کالونی ،ترک کالونی ،پٹنی محلہ ،عرب محلہ ،اکبر گراؤنڈ کے اطراف تمام علاقے ایم کیو ایم کا گڑھ سمجھے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود متحدہ یہاں سے اپنے ووٹر نہیں نکال سکی۔ سروے کے مطابق بلدیہ ٹاؤن انجام کالونی میں قائم انجام اسکول میں این اے پولنگ اسٹیشن نمبر 47،48 اور 50جبکہ پی ایس پولنگ
اسٹیشن نمبر 46،43اور 44 میں مجموعی ووٹر کی تعداد 4ہزار240تھی جبکہ شام 5 بج کر4منٹ تک1580ووٹ ہی کاسٹ ہوئے،بلدیہ ٹاؤن رورل ہیلتھ سینٹر این اے پولنگ اسٹیشن نمبر 35 اور پولنگ اسٹیشن پی ایس 31میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 1721 تھی جبکہ شام 5 بجے تک محض 450افراد نے ووٹ کاسٹ کیے ،جیلانی پبلک اسکول ترک محلے میں واقع این اے پولنگ اسٹیشن نمبر36،37اور پی ایس پولنگ اسٹیشن نمبر 32اور33 میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 3ہزار85 میں سے 5 بج کر 30 تک محض1500 ووٹ ہی کاسٹ ہوئے۔