مزید خبریں

جماعت اسلامی سندھ کی ڈی آئی خان میں دھماکے کی مذمت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے بلوچستان، ڈی آئی خان میں بم دھماکوں میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اور سیکورٹی ناکامی قرار دیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کے دن اور اس سے پہلے یکے بعد دیگرے بم دھماکوں اور پولیس پر حملوں نے حکومتی امن امان کے تمام تر دعوؤںکی قلعی کھول کر رکھ دی ہے جبکہ حکومت نے سیکورٹی کے بہانے سے ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے باوجود دہشت گردی کے واقعات اداروں کی نااہلی ہے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔