مزید خبریں

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا شہر قائد کا فضائی دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انتخابات کے دوران نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئی جی سندھ کے ہمراہ شہر قائد کا فضائی دورہ کیا۔نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے آئی جی سندھ کے ہمراہ شہر کے دورہ کے دوران سیکورٹی کا جائزہ لیا، آئی جی سندھ نے نگراں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں کی فضائی مانٹیرنگ کی جارہی ہے۔