مزید خبریں

معذور افراد کیلیے ریمپ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی کے دیگراضلاع کی طرح ،ضلع ملیر کے کسی بھی پولنگ اسٹیشنز پر معذور افراد کے لیے ریمپ کی سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی، پولنگ اسٹیشنز پر معذوروں کے لیے عدم سہولیات پر ووٹرز نے شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے،پولیو کے باعث معذور ہونے والے ملیر کے رہائشی ندیم سومرو نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عمر 55 سال ہے اور میں بچپن سے پولیو کی وجہ سے معذوری کا شکار ہوں۔ جب بھی پولنگ ا سٹیشن جا کر ویل چیئر کی سہولت نہیں دیکھتا تو دل ہی دل میں تکلیف ہوتی ہے کہ ہمیں انسان کیوں نہیں سمجھا جاتا ہے۔ ندیم سومرونے کہا کہ میں نے معذوری کو کبھی کمزوری نہیں سمجھا بلکہ میںدیگر معذور افراد کے لیے عدم سہولیات پر پریشان رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ8 فروری کو عام انتخابات کے دوران ضلع ملیر کہ زیادہ تر پولنگ ا سٹیشنز پر ریمپ کی سہولت موجود نہیں تھی۔