مزید خبریں

میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا، بلاول زرداری

نوڈیرو (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ میرا مینڈیٹ کسی اور کو نہیں دیا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں نوڈیرو کے مقام پر اپنے آبائی علاقے میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میں اپنا ووٹ ڈالنے آیا ہوں، جیسے عوام ووٹ ڈالنے نکلے ہیں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس کی بندش کی مذمت کرتا ہوں،موبائل سروس کی بندش سے ٹرن آؤٹ پر اثر پڑے گا اور فارم 45 کے کوآرڈی نیشن میں مشکلات کا سامنا ہوگا، تاخیرسے عوام کا نقصان ہوسکتا ہے۔