مزید خبریں

پی ٹی آئی کا 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں 150 سے زائد نشستوں پر برتری اور وفاق میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما بیر سٹرگوہرنے سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشتوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں،کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے۔