مزید خبریں

جم لیکر کے تیز ترین ریکارڈز

ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ انگلینڈ کے آف اسپنر جم لیکر کے پاس ہے جو9 فروری 1922 کو بریڈ فورڈ، یارک شائر میں پیدا ہوئے تھے۔ مانچسٹر میں جولائی 1956 میں آسڑیلیا کے خلاف ہوئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے68 اوور میں90 رنز دیکر19 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور170 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنی واحد اننگز میں158.3 اوور میں459 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسڑیلیا کے کھلاڑی40.4 اوور میں84 رنز بناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ جم لیکر نے16.4 اوور میں37 رنز دیکر نو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ اس اننگز میں دسواں وکٹ بائیں ہاتھ کے اسپین بولر ٹونی لوک نے حاصل کیا تھا جنہوں نے 14 اوور میں37 رنز کے بعد ایسا کیاتھا۔

پہلی اننگز میں84 رنزکے قلیل اسکور پر آئوٹ ہوئے نے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو فالوآن کا سامنا کرنا پڑا۔ فالوآن کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی اپنی دوسری اننگز میں150.2ا وور میں205 رنز بناکرآئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے اسے اس ٹیسٹ میں ایک اننگز اور170 رنز سے شکست ہوئی۔ جم لیکر نے 51.2 اوور میں53 رنز دیکر سبھی 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ وہ ایک اننگز میں 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے والے پہلے بولر تھے۔ انکے بعد بھارت کے انیل کومبلے نے پاکستان کے خلاف دہلی میں فروری 1999میں اور نیوزٗ ی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف ممبئی میں دسمبر 2021میں ایسا کیا تھا۔ انیل کومبلے نے تواپنی ٹیم کو جیتایا تھا مگر اعجاز پٹیل اپنی ٹیم کو شکست سے نہیں بچاسکے تھے۔

جم لیکر نے، جنکا23 اپریل1986 کو لندن میں 64 سال اور73 دن کی عمر میں انتقال ہوا تھا، 1948 اور 1959 کے درمیان جو46 ٹیسٹ میچ کھیلے انکی 86 اننگز میں12027 گیندوں پر4101 رنز دیکر21.24 کی اوسط اور1 62.3 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ193 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ نو مرتبہ وہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ اور تین مرتبہ ایک ٹیسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

اس آف اسپنر نے اپنا پہلا ٹیسٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون میں جنوری 1948 میں کھیلا تھا۔ اس ٹیسٹ میں وہ 67 اوور میں198 رن دیکرنو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ پہلی اننگز میں انہوں نے37 اوور میں103 رنز دیکر سات کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں30 اوور میں95 رنز دیکر دو وکٹ حاصل کیے تھے۔ اس ٹیسٹ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا تھا۔
ملبورن میں فروری 1959 میں آسڑیلیا کے خلاف جم لیکر کو اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے کا موقع ملا تھا جس میں آسڑیلیا کو نو وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔ آسڑیلیا کی پہلی اننگز میں انہوں نے 30.5 اوور میں 93 رنز دیکر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیاتھا۔

جم لیکر کی موجودگی میں انگلینڈ کو 19 ٹیسٹ میچوں میں کامیابی ملی جن کی 37 اننگز میں وہ4858 گیندوں پر13.65 کی اوسط اور 48.90 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 101 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے سات مرتبہ ایک اننگز میں پانچ یا اس سے زیادہ اور تین مرتبہ ایک ٹیسٹ میں دس یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ انکے ٹیم میں رہتے انگلینڈ کو جن12 ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوئی ہے ان میں انہوں نے35 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔57 وکٹ انہوں نے ان15 ٹیسٹ میچوں میں حاصل کئے جو بغیر کسی فیصلہ کے ختم ہوئے۔