مزید خبریں

ضلع ملیر، ووٹرز کی رہائشی حلقوں سے باہر ووٹ منتقل ہونے کی شکایت

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ضلع ملیر کے بیشتر شہریوں نے و وٹ رہائشی حلقوں سے باہر منتقل ہونے کی شکایات کی ہے،نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے ووٹرز کو ان کے پولنگ ا سٹیشن کی تلاش میں مدد اور پولنگ ا سٹیشن تک پہنچنے کے لیے سیاسی و مذہبی جماعتیں سرگرم نظر آئی ہیں،وہیں ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقوں میں ٹرانسفر ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔کراچی ضلع ملیر کے رہائشی منور حسن نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دہائیوں سے ملیر میں رہائش پذیر ہے، لیکن جب میں نے 8300 پر اپنے ووٹ کی معلومات کے لیے اپنا شناختی کارڈ کا نمبر سینڈ کیا تو معلوم ہوا کہ میرا ووٹ اب ملیر میں نہیں بلکہ ہجرت کالونی سلطان آباد میں کاسٹ ہوگا جبکہ میری اہلیہ کا ووٹ پولنگ ا سٹیشن ریلوے کالونی میں رجسٹرڈ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح ملیر کے علاقے میں کئی افراد ایسے ہیں جن کا ووٹ ان کے رہائشی علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی ضلع ملیر کے ایک اور رہائشی اکرام ا حمد جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔