مزید خبریں

الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جے آئی یوتھ

فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمد نوید اعوان، جنرل سیکرٹری میاں فاروق احمد نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد ملک میں استحکام کا باعث بنے گا، الیکشن متنازع بنائے گئے، دھاندلی ہوئی یا ووٹرز کو ہراساں کرنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ن لیگ، پیپلز پارٹی نورا کشتی میں ملوث ہیں، عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں، ان کی اتحادی حکومت ناکام تھی، باقی پارٹیاں بھی ایکسپوز ہو گئیں، عوام کو ان آزمودہ حکمرانوں کا مکمل ادراک ہوچکا۔