مزید خبریں

سکھر: پی پی مخالف اُمیدواروں کا پریزائیڈنگ افسران پر جانبداری کا الزام

سکھر (نمائندہ جسارت) پی پی مخالف اُمیدواروں کی جانب سے سرکاری مشینری استعمال کرنے اور پریزائیڈنگ افسران پر جانبداری کا الزام، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 24 پر آزاد اُمیدوار مبین جتوئی، پی ایس 25 پر جے یو آئی کے حمایت یافتہ اُمیدوار امیر بخش عرف میر مہر اور قومی اسمبلی کے این اے 200 سے جے یو آئی حمایت یافتہ جی ڈی اے اُمیدوار حاجی دیدار علی جتوئی نے جتوئی ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابی مہم میں پوری حکومتی مشینری استعمال کر رہے ہیں، پریذائیڈنگ افسران کے جانبدارانہ رویہ سے خدشات و تشویش ہے کہ الیکشن منصفانہ اور شفاف نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین ہمارے کارکنوں اور سپورٹرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور انہیں پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں، سکھر سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ کے بھائی میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ جو روہڑی سے پیپلز پارٹی کے اُمیدوار ناصر شاہ کے صاحبزادے ہیں انتخابی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نواحی گائوں میں پیپلز پارٹی کے اُمیدواروں کی آمد پر مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔