مزید خبریں

کرپٹ اشرافیہ کا کڑا احتساب کریں گے، ضیاء انصاری

لاہور (نمائندہ جسارت) اُمیدوار پی پی 147 و امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور اُمیدوار این اے 118 چوہدری محمد شوکت نے کہا ہے کہ عوام مفاد پرست حکمرانوں کا ووٹ کی طاقت سے احتساب کرے، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے عوام سے جینے کا حق چھینا ہے، بجلی، گیس او رپیٹروں کی قیمتوں میں خوفناک حد تک اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی، عوام کے پاس مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے بہترین موقع ہے، سابقہ حکمران جماعتوں نے معیشت کو تباہ کیا، انہوں نے مل کر خزانہ لوٹا، ان کے نام پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں آئے، یہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالتے رہے، آئی ایم ایف کی شرائط کو قبول کر کے غیور پاکستانیوں پر قرضوں کا بوجھ لادا، ان پر مہنگائی مسلط کی، گیس اور بجلی کے نرخ بڑھا کر لوگوں کے لیے جینا مشکل بنا دیا، جماعت اسلامی کرپٹ اشرافیہ کا کڑا احتساب کرے گی، قوم میں پولرائزیشن کا خاتمہ اور انہیں متحد کر کے پاکستان کو امن و استحکام دیں گے، جماعت اسلامی کی جیت پاکستان عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ فاروق گنج انتخابی جلسے اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔