مزید خبریں

ٹھٹھہ: ن لیگ اور جماعت اسلامی اُمیدواروں کی تصاویر پھاڑ دی گئیں

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے این اے 225 کے استقبالیہ کیمپ پر چیف مانیٹرنگ آفیسر نے چڑھائی کرکے ٹینٹ، بینرز اور مسلم لیگ ن کے رہنمائوں اُمیدوار اور جماعت اسلامی کے پی ایس 75 کے اُمیدوار کی تصاویر اُتار کر پھینک دیں اور کیمپ میں لگے اسٹیج کو توڑ ڈالا۔ این اے 225 کے اُمیدوار رسول بخش جاکھرو اور قوم پرست رہنما نواز شاہ بھادائی الیکشن مہم چلارہے تھے، استقبالیہ کیمپ توڑنے پر ہزاروں افراد مشتعل ہوگئے، لیکن مسلم لیگ ن کے اُمیدوار نے انہیں پرامن رہنے کو کہا جس پر ایک پر امن مظاہرہ انتظامیہ کے خلاف کیا گیا جس کے بعد عوام سے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے این اے 225 کے مضبوط اُمیدوار رسول بخش جاکھرو اور قوم پرست رہنما نواز شاہ بھادائی نے کہا کہ پرامن ہیں، خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، الیکشن سے قبل جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کی جارہی ہیں لیکن ہمارے حوصلے کم نہیں ہوسکتے، آج مخالفین کی ضمانتیں رد کروا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، الیکشن جیتنے کے بعد عوام کے مسائل حل کرائیں گے، آض پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی فتح کا دن ہوگا، ہمارے اتحادی بھی کامیابی حاصل کریں گے۔ انہوں نے ڈی آر او اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے۔