مزید خبریں

سجاول: انتخابات کی معلومات کیلیے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے دفتر میں کنٹرول روم قائم

سجاول (نمائندہ جسارت) ضلع میں انتخابات کے انعقاد کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کے احاطے میں قائم ڈسپیج پوائنٹس سے پولنگ عملے اور الیکشن میٹریل کی پولنگ اسٹیشنز پر ترسیل کا عمل بہتر اور پرامن طریقے سے مکمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سجاول کی ایک قومی اور 2 صوبائی اسمبلی پر ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ضلع بھر میں 4 لاکھ 24 ہزار 228 رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 359 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 18 انتہائی حساس، 28 حساس اور 313 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ 1124 پولنگ بوتھ جن میں 620 مرد جبکہ 504 خواتین کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ انتخابات کو پرامن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ضلع بھر میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ ضلع بھر میں انتخابات کی صورتحال کی معلومات اور جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ٹھٹھہ کے دفتر میں ضلعی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کا فون نمبر 0298510826 ہے۔ اس ضمن میں ضلع کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر مقرر پولنگ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ڈسٹرکٹ کنٹروم روم پر اطلاع دیں۔