مزید خبریں

خواتین معاشرے کی اصلاح و تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں آنسہ اشفاق

محترمہ آنسہ اشفاق صاحبہ
پی پی 08 راولپنڈی
سوال نمبر 1۔۔۔ اپنی ذاتی مصروفیات ، اور دلچسپیوں سے آگاہ کیجئے ؟
ـ🎤ج۔۔۔ میرا نام آنسہ اشفاق ہے۔ میں پی پی 08 راولپنڈی کی جنرل سیٹ سے جماعت اسلامی کی امیدوار ہوں – میرے چار بچے ہیں -تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے-

سوال نمبر 2۔۔۔ اپنے تعلیمی ریکارڈ اور سرگرمیوں کے بارے میں بتائیں؟
ـ🎤ج-میں نے بی ایس سی بی ایڈ کیا ہے اور پرائیویٹ سکول کی پہلے تین برانچز تھیں لیکن اب بہرحال ایک ہی چلاتی ہوں ۔ پروفیشن کے لحاظ سے سکول کی پرنسپل ہوں اور کیمسٹری کی ٹیچر ہوں

سوال نمبر03- جماعت اسلامی سے تعارف اور تعلق کے بارے میں بتائیں ؟؟
ـ🎤ج ۔۔ 2015 میں میں نے جماعت اسلامی جوائن کی تھی اور اس حوالے سے میری سرگرمی یہ ہے کہ جماعت جس محاز پہ کھڑا کرتی ہے تو وہ احسن طریقے سے کر لیتی ہوں اور جہاں تک جماعت اسلامی میں ذمہ داریوں کے حوالے سے بات ہےتو 2019 سے لے کر 2021 تک میں جے آئی یوتھ کی نگران تھی پھر اس کے بعد نائب ضلع راولپنڈی بنی اور ابھی 2022 کے دسمبر میں ضلع کے نظامت مجھے ملی۔ اس سے پہلے میں شعبہ تعلقات عامہ کی ضلع راولپنڈی کی نگران تھی.

سوال نمبر04۔۔خواتین کے مسائل کے حل کے لیئے ماضی میں جماعت اسلامی کا کیا کردار رہا ہے؟؟؟
ـ🎤ج۔۔ -جماعت اسلامی حلقہ خواتین وہ واحد خواتین کی نمائندہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے وہ کاروکاری کا ظالمانہ قانون ہو قرآن کے ساتھ شادی ہو،یا پھر خواتین کے لیے الگ یونیورسٹیوں کے قیام کا معاملہ ہو،الحمد للہ جماعت اسلامی نے ہر جگہ نمایاں کردار ادا کیاا ن شاءاللہ جب موقع ملا تو نمایاں کارکردگی ضرور دیکھائیں گے اس وقت بھی جماعت اسلامی کے سکول، کالج اورجامعات موجود ہیں

سوال نمبر05 پاکستانی عورت کے صحت کے مسائل کے حل کے لیئے آپکےپاس کیا لائحہ عمل ہے؟؟؟
ـ🎤ج۔۔ میں سمجھتی ہوں کہ صحتمند خاتون ہی ایک صحت مند خاندان تشکیل دے سکتی ہے لہذا شہری اور دیہی علاقوں میں خواتین کے لئیے زچگی اور دیگر حادثاتی امراض کے لیے فری،فوری،اور قریبی ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جائےگا جو جدید سہولیات سے مزین ہوں،گے،

سوال نمبر06۔۔۔ ہمارے معاشرے میں عورت کا باپ اور شوہر کی وراثت میں اپنا حصہ طلب کرنا جرم سمجھا جاتا ہے اس حوالے سے قانون بھی بن چکا ہےلیکن عملدرآمد کو کیسے یقینی بنایا جائے؟
ـ🎤ج۔۔ کیونکہ اسلام نے عورت کو وراثت کا حق دیا ہے،ہم عورت کو اس کا حق دلوائیں گے،ان شاءاللہ ہم رائے عامہ کی ہمواری اور قانون کے استعمال سے اس کو یقینی بناتے ہوئے خواتین کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے،علاوہ ازیں ایسے افراد جو اپنی بہنواور بیٹیوں کو حق وراثت نہیں دیتے ان کو انتخابات میں حصہ لینے اور بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی،

سوال نمبر07۔۔۔ پاکستانی ماحول اور سیاست کے میدان میں کام کرنے والی خواتین کو کن حالات کا سامنا رہتا ہے؟؟؟
ـ🎤ج ۔۔۔ پاکستانی خواتین کو جہاں عزت و احترام دیا جاتا ہے وہاں کچھ جگہوں پر ہراسانی کا بھی سامنا ہے خاص طور پر پبلک پلیسز ،اور پرائیویٹ اداروں میں،جماعت اسلامی نے بحیثیت جماعت نہ صرف ان مسائل کی نشاندھی کی بلکہ ان کے حل کے لیے مضبوط آواز اٹھائی،اور ہر طرح کا ساتھ دیا،

سوال نمبر08۔۔۔۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی نظر میں اکیسویں صدی کی عورت کو کیا چیلنجز درپیش ہیں؟؟؟
ـ🎤ج۔۔۔ چیلنجز میں سے ایک بڑا چیلنج خاندانی نظام کی ٹوٹ پھوٹ ہے جو براہ راست عورت کی حیثیت اور اس کے حقوق پر اثر انداز ہوتا ہے خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اس کی ٹوٹ پھوٹ کے معاشرے پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں اس سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے کہ عورت خاندان کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اپنی ذمہ داریاں بحیثیت ماں بہن بیٹی بیوی ادا کرتے ہوئے اولاد کی تربیت اسلامی اصولوں پر جدید حالات کے مطابق کرے تاکہ وہ معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

سوال نمبر09۔۔ ملازمت پیشہ خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے بارے میں جماعت اسلامی کیا کرے گی؟
ـ🎤ج۔۔۔ ملازمت پیشہ خواتین کے لئے جماعت اسلامی کی حکومت میں ملازمت کی عمر اور اوقات کار میں لچکدار رعایت کی جائے گی انہیں اپنے شوہر کی جائے ملازمت کے قریب تعینات کیا جائے گا اور جو ان کے گھر سے بھی قریب ہوگی بیوہ اور طلاق یافتہ عورتوں کے لیے ملازمت کی مدت میں خصوصی رعایت دی جائے گی خواتین کو زچگی کی صورت میں چار ماہ پوری تنخواہ کے ساتھ چھٹی دی جائے گی اور بچے کی تربیت کے لیے آدھی تنخواہ کے ساتھ رخصت کی رعایت جائے دی جائے گی پبلک سروس کی ملازمت میں خواتین کے لیے خصوصی ٹرانسپورٹ کا بندوبست کیا جائے گا

سوال نمبر10۔۔ قوانین کی موجودگی کے باوجود خواتین اور بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جماعت اسلامی اس پر کیسے عملدرآمد کرائے گی؟؟
ـ🎤ج۔۔۔خواتین اور بچیوں پر تشدد اور زیادتی واقعات کو روکنے کے لیے جماعت اسلامی قانون سازی کرے گی اور زیادتی اور قتل کی مجرموں کو سرعام پھانسی دی جائے گی جس سے جرائم میں کمی ہو سکے گی۔

سوال نمبر11۔۔دیہات میں آج بھی لڑکی کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی اسکے لئے آپ کے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟؟؟
ـ🎤ج ۔۔۔میٹرک تک تعلیم کو لازمی قرار دیا جائے گا اور مخلوط تعلیم کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ دیہاتی خواتین بھی تعلیم کی طرف مائل ہوں اور خواندگی کا تناسب بڑھایا جا سکے

سوال نمبر12۔۔۔ آپ کیا سوچتی ہیں کہ سیاست میں آکر کیا کریں گی؟؟
ـ🎤ج ۔۔۔۔ سیاست میں آنے کا مقصد اسلامی نظام کے قیام اور اسی کے لیے کوشش ہے جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کو نافذ کرنے کا عزم رکھتی ہے

سوال نمبر13۔۔۔ آپ چونکہ خود ایک خاتون ہیں لہٰذا آپ بتائیں کہ معاشرے کی اصلاح و تعمیر میں خواتین کیا کردار ادا کرسکتی ہیں؟؟؟؟
ـ🎤ج۔۔۔خواتین معاشرے کی اصلاح و تعمیر میں بہت اہم کردار ادا کر سکتی ہیں وہ اپنی اولاد کی بہترین تربیت کے ذریعے معاشرے کو بہترین افراد فراہم کر سکتی ہیں ۔ہمارا ینگ مسلم کے نام سے بچوں کے لئے پراجیکٹ بھی ہے

سوال نمبر14۔۔ ہم اپنی اگلی نسلوں میں نظریہ پاکستان کو کس طرح بہترین انداز میں منتقل کرسکتے ہیں؟؟
ـ🎤ج۔۔۔۔نئی نسل کی اخلاقی نظریاتی تربیت کے لیے ائی ٹی ماہرین کی مدد سے میڈیا پالیسی بنائی جائے گی جس کے ذریعے نئی نسل میں اسلامی اقدار اور نظریہ پاکستان کو بہترین انداز میں منتقل کر کیا جا سکے۔

سوال نمبر 15۔۔۔کیا پاکستان سے محبت اور اسلام سے محبت دو علیحدہ جذبات ہیں؟
ـ🎤ج۔پاکستان کیونکہ اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اس لیے پاکستان سے محبت اور اسلام سے محبت کا مطلب ایک ہی ہے ۔

سوال نمبر۔16۔ کیا ہم نظریہ پاکستان کو نظر انداز کرکے بھی ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں؟؟
ـ🎤ج۔۔۔ہم نظریہ پاکستان کو نظر انداز کر کے ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتے کیونکہ اس پاکستان کی تعمیر کا مقصد ہی اسلامی نظام کو قائم کرنا اور ایک اسلامی معاشرہ معاشرے کی تعمیر اور ترویج ہیں۔

سوال نمبر۔17۔۔نوجوان پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار کس طرح ادا کرسکتے ہیں؟؟
ـ🎤ج۔۔۔ نوجوان پاکستان کی ترقی میں اسی صورت میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جب ان کو بہترین تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کو ملازمت کے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کیے جائیں۔ جماعت اسلامی حکومت ملنے پر نوجوانوں کی اعلی تعلیم ،روزگار اور ترقی کےبہترین مواقع فراہم کرے گی۔

سوال نمبر۔18۔موجودہ حالات میں یوتھ کے لئے بنیادی چیلنجز کیا ہیں؟؟
ـ🎤ج۔۔.موجودہ حالات میں نوجوانوں کے لیے بنیادی چیلنجز میں بے روزگاری بہت بڑا چیلنج ہے اس کے ساتھ نوجوانوں کے لیے مناسب رہنمائی کا نہ ہونا جس کی وجہ سے باصلاحیت نوجوان بہترین مواقع کی تلاش میں ملک سے باہر جانے پر کو ترجیح دیتے ہیں جہاں انہیں ملازمت کے بھی بہتر مواقع مل سکیں جماعت اسلامی کی حکومت نوجوانوں کی اعلی تعلیم، روزگار اور کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرے گی جس سے وہ اپنے ملک میں رہ کر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے

سوال نمبر19۔۔۔ملک کی مایوس کن صورتحال میں قوم خصوصا خواتین کے لئے آپ کا امید بھرا پیغام کیا ہے؟؟
ـ🎤ج۔۔۔ہمارے ملک کی خواتین باصلاحیت ہیں اور بہت کچھ کرنے کا جذبہ اور لگن رکھتی ہیں میرا انہیں پیغام ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں اور حالیہ ہونے والے الیکشن میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں جماعت اسلامی یہ صلاحیت رکھتی ہے کہ وہ خواتین اور نوجوانوں کو ترقی اور خوشحالی کے بہترین مواقع فراہم کر سکے۔ 8 فروری کو ترازو پہ مہر لگا کر اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

سوال نمبر20۔جماعت اسلامی کے کردار پر آپ کیا کہنا چاہیں گی؟؟
ـ🎤ج۔۔جماعت اسلامی ایک عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں بہت گہری ہیں سیلاب ہو یا زلزلہ ہو فلاحی کاموں میں جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت کا کام کسی تعارف کا محتاج نہیں غریبوں بیواؤں کی مستقل امداد کرنا سستے بازاروں کا انعقاد کرنا غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے ادارے قائم کرنا اسپتال قائم کرنا الخدمت کے وہ کارنامے ہیں جو زبان زد عام ہیں کراچی میں جماعت اسلامی نے صوبہ خیبر پختون خواہ کو ٹیکس فری صوبہ بنایا کراچی میں عوام کو درپیش کے الیکٹرک سے متعلق مسائل کو حل کروایا بحریہ ٹاؤن کے متاثرین کو ان کے حقوق دلائے کراچی کو روشنیوں کا شہر بنایا جب جب جماعت اسلامی اقتدار میں آئی اس نے عوامی خدمت کی بہترین مثال قائم کی جماعت اسلامی کے ارکان ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والے ہیں ان کا دامن ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہے۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں ہمیشہ عوام کی نمائندگی کا حق ادا کیا غیر اسلامی قوانین سود، سودی نظام ٹرانس جینڈر ایکٹ وغیرہ کے خلاف آواز اٹھائی مسئلہ فلسطین مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر حل کرانے کے لئے کوشاں ہیں جو پوری امت مسلمہ کے مسائل ہیں۔اسلامی نظام کانفاذ چاہتے ہیں کیونکہ اسلامی پاکستان ہی خوشحال اور مستحکم پاکستان ہے۔