مزید خبریں

موجودہ امیدوار برائے مخصوص نشست طاہرہ بلال

ـ🌐01… تعارف
ـ◼️-میرا نام طاہرہ بلال ہے -میری رہائش راولپنڈی میں ہے
میں نے ایم ۔ اے اردو۔ بی۔ ایڈ کر رکھا ہے- میرا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے

ـ🌐02= مشاغل، دلچسپیاں اور پسندیدہ ادبی شخصیات؟
ـ◼️کتب بینی میرا مشغلہ ہے ۔ پڑھنے پڑھانے سے بہت پیار ہے علامہ اقبال میری پسندیدہ ہستی اور شاعر ہیں ۔

ـ🌐03-لکھنے لکھانے اور درس و تدریس کا کام کس حد تک کیا ؟
ـ◼️لکھنے کا تو کچھ نہیں۔ درس و تدریس تقریباً 8 سال سے جارہ وساری ہ

ـ🌐04۔۔۔ سیاست میں قدم کب اور کیسے رکھا؟؟؟
ـ◼️ جماعت نے پہلی بار بطور امیدوار نام بھیج دیا۔ اس سے پہلے کوئ سیاسی پس منظر بھی نہیں تھا- جماعت اسلامی سے گذشتہ آٹھ سال سے منسلک ہوں –

ـ🌐سوال نمبر 05- جماعت اسلامی میں آپ کی ذمہ داریاں کب کب اور کیا رہیں؟؟
ـ◼️چھ سال سے رکن جماعت ہوں۔ قرآن انسٹیٹیوٹ راولپنڈی کی پرنسپل بھی ہوں – اس کے علاوہ بھی دیگر ذمہ داریاں ملتی رہتی ہیں –

ـ🌐 سوال نمبر 06۔۔ خواتین کے مسائل کے حل کے لیئے ماضی میں جماعت اسلامی کا کیا کردار رہا ہے ؟
ـ◼️الحمداللہ ۔۔جماعت اسلامی نے خواتین کو قرآن و سنت سے جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی ، چاہے وہ گھریلو خاتون ہو یا ملازمت پیشہ ، جماعت اسلامی نے گھر گھر ، قریہ قریہ اور ہر ادارے میں قرآن کی دعوت کو پھیلایا اور خواتین کو قرآن کے افاقی پءغام سے قریب تر کیا

ـ🌐سوال نمبر 07 -مردو خواتین کی تعلیم و تربیت کس نہج پر ہو ؟آپ کی رائے؟؟
ـ◼️مرد و خواتین کو اخلاو و کردار ، ہنر مندی کی یکساں تعلیم ، تربیت اور توجہ کی ضرورت ہے مگر تعلیم دیتے وقت دائرہ کار کا خیال رکھنا چاہیے کہ مردوں نے کل کس دائرہ کار میں کام کرنا ہے اور خواتین کی معاشرتی ضروریات کیا ہءں اور دوسری بات یہ کہ الگ الگ اداروں میں تعلیم دی جائے – مخلوط تعلیمی اداروں کی اسلام میں کوئ گنجائش نہیں –

ـ🌐سوال نمبر 08۔۔۔ پاکستانی عورت کی صحت کے مسائل کے حوالے سے جماعت اسلامی کے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟؟
ـ◼️عورت کو ذہنی سکون اور معاشرتی و معاشی استحکام فراہم کر دیا جائے ۔

ـ🌐۔سوال نمبر 08۔۔ ہمارے معاشرے میں عورت کا باپ اور شوہر کی وراثت میں اپنا حصہ طلب کرنا جرم سمجھا جاتا ہے اس حوالے سے قانون بھی بن چکا ہےلیکن عملدرآمد کو کیسے یقینی بنایا جائے ؟؟
ـ◼️مرد و عورت دونوں کی تربیت بھی ہو۔ اور قانونی عملدرآمد سے بھی

ـ🌐 سوال نمبر 09۔۔۔ آپ کے خیال میں پاکستانی عورت کے بڑے مسائل کیا ہیں؟؟
ـ◼️صحت۔ تعلیم۔ عدم تحفظ اور بنیادی حقوق کے حصول میں دشواری ہر پاکستانی عورت کا بنیادی مسلہ ہے

ـ🌐 سوال نمبر 10۔۔ قوانین کی موجودگی کے باوجود خواتین اور بچیوں پر تشدد اور زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں جماعت اسلامی اس پر کیسے عملدرآمد کرائے گی؟

ـ✔️اسلامی سزاؤں کا نفاذ
ـ✔️گھر میں والدین کا رویہ
ـ✔️بہترین اخلاقی تربیت
ـ✔️مخلوط تعلیم سے چھٹکارس

ـ🌐سوال نمبر 10۔۔ دیہات میں آج بھی لڑکی کی تعلیم پر توجہ نہیں دی جاتی اسکے لئے آپ کے پاس کیا لائحہ عمل ہے؟
ـ◼️✔️گھر گھر تعلیم عام
ـ✔️والدین کو بچی کی تعلیم کی ضرورت و اہمیت کا احساس دلوا کر
✔️مفت تعلیمی سہولیات

ـ🌐سوال نمبر 11. کیا پاکستان سے محبت اور اسلام سے محبت دو علیحدہ جذبات ہیں؟
ـ◼️جی نہیں۔ پاکستان کی بنیاد ہی لا الہ الااللہ ہے- اس کے بغیر پاکستان کی ترقی ، پاکستان کے وجود کا تصور محال ہے

ـ🌐سوال نمبر 12.. نوجوان پاکستان کی تعمیر وترقی اپنا کردار کس طرح ادا کرسکتے ہیں؟
ـ◼️پاکستان کے قیام کے مقصد سمجھیں -نظری پاکستان سے جڑ جائیں ۔مثبت تعمیری سرگرمیاں اپنائیں

ـ🌐 سوال نمبر 13.. موجودہ حالات میں یوتھ کے لئے بنیادی چیلنجز کیا ہیں ۔؟
ـ◼️فکری اصلاح ۔ صحیح سمت رہنمائی ۔ بہترین اور صالح قیادت

ـ🌐سوال نمبر 14. ملک کی مایوس کن صورتحال میں قوم خصوصا خواتین کے لئے آپ کا امید بھرا پیغام کیا ہے؟
ـ◼️اچھی صبح کی امد عکھیں ۔جہد مسلسل کو اپنا شعار بنا لیں

ـ🌐 سوال نمبر 15 آپ میں اور دوسری جماعتوں کے نمائندوں میں کیا واضح فرق ہے جس کی وجہ سے عوام آپ کو منتخب کریں ؟
ـ◼️اچھی ٹیم۔ بہترین لیڈر۔ کرپشن سے پاک۔ حکومت میں آئے بغیر فلاحی و سماجی اور مذہبی خدمات
سب سے اہم ہمارا مشن اقامت دین-