مزید خبریں

ریجنل آفس راولپنڈی کی سرگرمیاں!

غلام محمد ریجنل ہیڈ EOBI راولپنڈی نے اپنی ٹیم کے ساتھ راولپنڈی چیمبر آف کامرس انڈسٹری کا دورہ کیا۔ چیمبر کے نائب صدر فیصل شہزاد اور دیگر عہدیداران نے ای او بی آئی کی ٹیم کا خیر مقدم کیا۔ ریجنل ہیڈ غلام محمد نے چیمبر کے عہدیداران کو ای او بی آئی میں صنعتی، تجارتی، کاروباری اور دیگر اداروں کی رجسٹریشن، ماہانہ کنٹری بیوشن کی ادائیگی اور بیمہ دار افراد کو پنشن کی تقسیم کے امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی اور اس سلسلہ میں راولپنڈی چیمبر سے مزید تعاون کی استدعا کی۔ چیمبر کے عہدیداران نے ای او بی آئی راولپنڈی کی ٹیم کو ملازمین کی فلاح وبہبود کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔