مزید خبریں

حلقہ 124:مختلف برادریوں کاجماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

کراچی (رپورٹ۔ خالد مخدومی ) صوبائی اسمبلی حلقہ 124میں مختلف برادریوں اور حلقے کی اہم شخصیات نے جماعت اسلامی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیااس حلقے میں کئی بڑی برادریاں ہیں جن میںگودھرا برادری ،کھتری برادری ،چھیپا برادری ، قریشی برادری ، کاٹھیا وار برادری ، پٹنی برادری اور چھکرا برادری شامل ہیں۔ حالیہ بلدیاتی انتخابات ان تمام برادریوں نے جماعت اسلامی کے نمائندوںکوووٹ دیا ، صوبائی سمبلی حلقہ 124اور قومی اسمبلی حلقہ 247کی 12 میں سے 9یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی کے چیئرمین جیتے ہیں جب کہ ٹاؤن کونسل کے چیئرمین کا تعلق بھی جماعت اسلامی سے ہے ۔ا س موقع پر بات کرتے ہوئے علاقے کے رہائشی قاسم سورتی نے جسارت کو بتایا کہ وہ اور ان کی برداری جماعت اسلامی کی مکمل حمایت کررہے ہیں ،اس کی بڑی وجہ یہی ہے کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں نے بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کے بعد اختیارات کارونا نہیں رویا، بلکہ دستیاب وسائل ہی میں برسوں سے التواء میں پڑے کاموں کو پایہ ٔ تکمیل تک پہنچایا۔ اسی طرح علاقے کے سماجی رہنمااویس مسافت نے جسارت کو بتایاکہ وہ محمد احمدقاری اور منعم ظفر کی مکمل حمایت میں ہیں ان کاکہناتھاکہ اس وقت صرف جماعت اسلامی ہی ایسی جماعت ہے جو کراچی کے شہریوں کی پوری طرح نمائندگی کررہی ہے ۔