مزید خبریں

تاجروں ، صنعت کاروں کا ، کالم نگاروں نے بابر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

کراچی (رپورٹ ۔خالد مخدومی ) قومی اسمبلی حلقہ 248 میںتاجروں، صنعت کاروں ،کالم نگاروں ، حلقے کی سر کردہ شخصیات نے جماعت اسلامی کے امید وار بابرخان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیابابر خان کی حمایت کرنے والوں میں مختلف کاروباری ، سماجی فلاحی تنظیموں کے کے عہدے داران اور ادیب شامل ہیں فیڈرل بی ایریاایسوسی ایشن آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈ کے صدررضا حسین نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری نے بابر خان کی شخصیت اور کام کودیکھاہوا ہے قومی اسمبلی کے لیے ان کا انتخاب بہترین ہے ، ایک اور تاجر رہنمامسروراحمد علوی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ تاجر برادری ان کوایک طویل عرصے سے جانتی ہے انتہائی مخلص ، ملنسار، بے لوث انسان ہیں اور ہمہ وقت تاجروں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کوحل کرانے کے کوشاں رہتے ہیں محمدی ویلفیئر فائونڈیش کے صدر یوسف نقوی نے جسارت سے اپنی گفتگو میں کہاکہ بابر خان نے ہمیشہ فیڈرل بی ایریا کے مسائل حل کرانے میں اپناکردار اداکیاہے ، یوسف نقوی کا کہناتھاکہ فائونڈیشن اتفاق رائے سے موجودہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے بابر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اس کے 200سے زائد ممبران بابر خان کی انتخابی مہم میں ان کا ساتھ بھی دینگے ،معروف تاجر رہنماتحسین احمد شیخ نے جسارت سے گفتگو میںکہاکہ بابر خان ایک تجربہ کار انسان ہیںان کی پاکستان ہوز ری ایسوسی ایشن اور فیڈرل بی ایریاایسوسی ایشن آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈ میں خدمات بے مثال ہیںان کو اجتماعی مسائل کے حوالے سے جو بھی ٹاسک دیاجاتاہے اس کو بہ حسن خوبی ادا کرتے ہیں ہم مکمل طور پران کے ساتھ ہیںممتاز کالم نگار ، مصنف اور انجمن ادیبان پاکستان کے سربراہ بابر فاروقی نے نمائندہ جسارت سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وہ اور انجمن ادیباں پاکستان جماعت اسلامی کے امیدوار بابر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ان کا کہناتھاکہ بابر خان ایک علم دوست انسان ہیں علاقے کے رائے دہندگان کی جانب سے ان کاانتخاب علم دوستی کے مترادف ہوگافیڈرل بی ایریاایسوی ایشن آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈ کے سابق صدر عبداللہ عابدی کا کہناتھاکہ بابر خان ایک سخت منتظم اور اپنے ٹاسک کو پورا کرنے والی شخصیت ہیں کراچی کے شہریوں کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ ایک مخلص ، دیانت دار اور ہرقسم کے تعصب سے پاک شخص کو منتخب کریں جس سے کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔