مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ125ضلع وسطی فاروق نعمت اللہ

کراچی کے رہائشی اور بنیادی تعلیم بھی اسی شہر سے حاصل کی۔گلبرگ ٹائون ناظم کی حیثیت سے خدمات انجام دی ‘ پی ایس 125میں ووٹر ز کی کل تعداد 205444 ہے

فیڈرل ‘بی’ایریا بلاک19, 20, 21, 22 5.6, 10, 11, 12, 13, 14,15,16 ,17, 18, شامل ہیں۔

سب سے بڑا مسئلہ کراچی کے حقوق کا ہے‘ موجودہ زمانے کے اعتبار سے بنیادی انسانی ضروریات جوریاست کے ذمے ہے کی عدم فراہمی بڑے مسائل ہیں۔سابقہ قومی و صوبائی اسمبلی کے منتخب نمائندوں نے انتخاب کے بعد علاقے پر توجہ نہ لوٹ کرآئے ‘ عوام ان سے اوران کی پارٹیوں سے شدید نالاں اورمایوس ہیں ۔

جماعت اسلامی/الخدمت کی کارکردگی الحمداللہ علاقے کے مکینوں کے سامنے ہے۔ جب پہلے بلدیہ عظمیٰ میں موقع ملا اور ٹائون کی ذمے داری سنبھالی تو کراچی شہر کے دیگر علاقوں کی طرح اس حلقے کے لوگ بھی پریشانی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کی طرف دیکھتے تھے اور اب بھی جب رب العزت نے موقع دیا ہے تو اپنی بساط سے بڑھ کر کوشش ہے۔

جماعت اسلامی کا ماضی سب کے سامنے ہے۔ شہر کی قسمت بدلنے کا دعوی کرنے والے آج عوام سے منہ چرارہے ہیں۔ جہاں جاتے ہیں انہیں خوش آمدید کہنے کے بجائے منفی نعرے لگا کر بھاگنے پر مجبور کررہے ہیں۔

وقت ٹھیرتا نہیں ہے‘ اور اوقات بھولنا کوئی اچھی روایت نہیں‘ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حلقے کے بلاامتیاز باسیوں کی خدمت کی ہے۔ اس بات کے گواہ دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بھی ہیں کہ ذرا سا بھی ان سے ناروا سلوک نہیں رکھا گیا اور نہ ہی ماضی کی تلخیوں کو دہرایا گیابلکہ رب العالمین کی امانت جو اس کے بندوں نے جماعت کے منتخب بلدیہ عظمیٰ کے حوالے سے وہ قوم کے خادم کی حیثیت سے فرض سمجھ کر نبھاتے رہے اور رہیں گے۔