مزید خبریں

امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ127ضلع وسطی محمدمسعود علی

پی ایس127پر محمدمسعود علی جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں جسارت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے محمد مسعود علی کا کہنا تھا کہ 35 برس اس شہر پر ایک ٹولے کو قابض رکھاگیاہے جس کی غنڈہ گردی، جبر، اور فسطائیت نے کراچی میں بسنے والوں کی کم ازکم دو نسلوں کوتباہ وبرباد کیا.کراچی کے مستقبل کے بارے میں ان کا کہناتھاکہ کراچی کے شہری اس بات پر مکمل طور پریکسوہیں کہ کراچی کا حال اور مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے جماعت اسلامی کی 8فروری کی فتح اہل کراچی کی فتح ہے کراچی کے شہری اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ گئے ہیں کہ اگر اس شہر کی تعمیر وترقی کوئی کرسکتا ہے تو وہ جماعت اسلامی ہے ، جماعت اسلامی کے امیدوار محمد مسعود علی کاکہنا تھاکہ جماعت اسلامی اہل ، جرات مند اور دیانت دار افراد پر مشتمل ہے ، جماعت اسلامی کے دو مئیر عبدالستار افغانی اور نعمت خان ایڈووکیٹ نے مختصر دورانیہ میں کراچی میں جو خدمات انجام دیں وہ اہل کراچی کے سامنے ہیں ان کا کہناپانی کا حب ڈیم 1981میں عبدالستار افغانی کے دور میں بنا، کراچی کے لیے موٹر وہیکل ٹیکس مانگنے پر ان کی میئرشپ ختم کرکے گرفتار کرلیا گیا.عبدالستار افغانی کے بعد اس شہر میںدہشت گردی، کراچی کے ووٹوں کی سوادگری اور بدعنوانی کاایک طویل اور تاریک دور شروع ہوا جس نے پورے شہر کو تباہ وبردباد کردیا .2001 میں ایک مرتبہ پھر اہل کراچی جماعت اسلامی کی طرف پر پلٹے ،اور نعمت اللہ خان شہر کے ناظم منتخب ہوئے تو 20سال کے ایک طویل وقفے کے بعد نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے فراہمی آب کے کے تھری منصوبے کو مکمل کرایا، نعمت اللہ خان فراہمی کے کے فور منصوبے کی بنیاد رکھ کر گئے، لیکن ان کے جانے کے بعد کراچی پر دھونس ، دھاندلی ا ور وڈیروں کی پشت پناہی کی بناء پر قابض متحدہ کابدعنوان ٹولہ ا س منصوبے کو 22سال گز ر جانے کے بعد نہ بنواسکا، اب انشاء اللہ حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے اس منصوبے کو اس کی مکمل گنجائش 650ملیں گیلن پرہی جلد از جلد اس کومکمل کروائیں گے