مزید خبریں

امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ 248ضلع وسطی محمد بابر خان

محمد بابر خان کے والدین علی گڑھ سے ہجرت کر کے کراچی آئے ابتدائی دنوں میں فیڈرل بی ایریا کے علاقے دستگیر میںمقیم ہوئے بابر خان دستگیر میں پیدا ہوئے اور اپنا بچپن دستگیر ہی میں گزارا جس کے بعد ان کا خاندان فیڈرل بی ایریا بلاک 6منتقل ہوگیا بابر خان نے دائود انجینئرنگ سے الیکٹرونکس میں بی ای کیا آپ ٹیکسٹائل کے کاروبار سے منسلک ہیں قائدانہ صلاحیت اور صاف شفاف شخصیت ہونے کی بناء پر ان کوفیڈرل بی انڈسٹریل ایریا کی ایسوسی ایشن نے اپنا صدر منتخب کیا بابرخان صنعتی علاقے میں سڑکوں اور برساتی نالوں کی تعمیر ذمہ دار فائٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او ہیں صنعتی ایریا کی ترقی میں ان کا کلیدی کردار ہیں بابر خان ہوزری ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر بھی رہے

قومی اسمبلی حلقہ 248میں مرد اور خواتین رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 593673ہے جب کہ یہ حلقہ فیڈرل بی ایریا کے تمام 22بلاکوں ، نیوکراچی سیکٹر,11G 5G، 11F,مسلم کالونی ،کالی مارکیٹ ،اشرف کالونی ،مکہ کالونی؎ ،گودھر اسپتال ، گودھراسٹاپ اور گودھرا کیمپ پر مشتمل ہے ، قومی اسمبلی حلقہ248کے بڑے مسائل تباہ شدہ انفرا اسٹرکچر،امن و امان کی بدترین صورتحال، پانی ،تعلیمی نظام اورتعلیمی اداروں کی زبوں حالی‘ بیروزگاری‘ تجاوزات‘ پانی ‘ بجلی ‘گیس سیوریج کا نظام بڑے مسائل ہیں

پرفریب نعروں سے منتخب ہونیوالوںنے ہمیشہ ووٹروںکاسود کیا

پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے کراچی تیزی سے ترقی کرسکتاہے‘جماعت اسلامی ہی شہرکوبھنورسے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے

کراچی کو جماعت اسلامی نے آباد کیا اوروں نے برباد کیا، پرفریب نعروں پر منتخب ہونے والوں نے ہمیشہ کراچی کے ووٹروںکا سواد کیا،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ، سند ھ حکومت کے تعلیم پر 312ارب روپے خرچ کے دعوی کے باوجود تعلیمی نظام مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے ،پورٹ سٹی ہونے کی وجہ سے کراچی تیزی سے ترقی کرسکتا ہے ، گیس کی بڑھتی قیمتیں کراچی کی برآمدی صنعت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں ،جماعت اسلامی کی دیانت دار قیادت ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے ، پورٹ کراچی کے شہری حافظ نعیم الرحمن کو اپنا نمائندہ قرار دے چکے ہیں ، جماعت اسلامی کراچی کےترجمان اور اس کے حقوق کی محافظ ہے

کراچی شہر کی تباہی ، اس کے شہریوں کی بدحالی ، شہر میں تیزی سے بڑھتی بے روزگاری اور امن وامان کی صورتحال سمیت شہر کے دیگرمسائل کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کوکراچی کے شہریوں نے منتخب کرکے اسمبلیوں اور حکومتوں میںبھیجا، کراچی کے شہری اس بات پر مکمل یکسو اور متفق ہیں کہ اب کراچی کی ترجمانی اور اس کے حقو ق کا تحفظ جماعت اسلامی اور حافظ نعیم الرحمن ہی کرسکتے ہیں جس کا ثبوت گزشتہ انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کوپڑنے والے لاکھوں ووٹ ہیں

جماعت اسلامی تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے نہایت سنجیدہ ہے سمجھتی ہے کہ بنیادی تعلیم سب سے زیادہ توجہ کی ضرورت ہے ، جماعت اسلامی کا یہی وژن تھا جس کے تحت نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے 5 سال کی مدت میں شہر میں 32نئے کالجز بنوائے اور سیکڑوں کو اپ گریڈ کیا،اسی طرح ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ہے نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کراچی میں مونوٹرین چلانے کے لیے ایک ملک سے معاہدہ کیاتھا جس کواس وقت کی حکومت نے سرونگ گارنٹی نہیں دی اگرایک حکومت اس معاہدے کی گارنٹی دے دیتی تو روزانہ 23لاکھ سے زائد افراد آرام دہ ، سستا اور تیز رفتار سفر کرتے ،

تاجروںاورصنعتکاروں‘سماجی وفلاحی شخصیات نے بابر خان کی مکمل حمایت کااعلان کردیا ہے

قومی اسمبلی حلقہ 248 میںتاجروں، صنعت کاروں ،کالم نگاروں ، حلقے کی سر گردہ شخصیات نے جماعت اسلامی کے امید وار بابرخان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیابابر خان کی حمایت کرنے والوں میں مختلف کاروباری ، سماجی فلاحی تنظیموںکے عہدے دران اور ادیب شامل ہیں فیڈرل بی ایریاایسوی ایشن آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈ کے صدررضا حسین نے جسارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاجر برادری نے بابر خان کی شخصیت اور کام کودیکھاہوا ہے قومی اسمبلی کے لیے ان کا انتخاب بہتریں ہے ، ایک اور تاجر رہنمامسروراحمد علوی نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ تاجر برداری ان کوایک طویل عرصے سے جانتی ہے انتہائی مخلص ، ملنسار، بے لوث انسان ہیں اور ہمہ وقت تاجروں کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کوحل کرانے کے کوشاں رہتے ہیں‘ محمدی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر یوسف نقوی نے کہاکہ بابر خان نے ہمیشہ فیڈرل بی ایریا کے مسائل حل کرانے میں اپناکردار اداکیاہے ، یوسف نقوی کا کہناتھاکہ فاؤنڈیشن اتفاق رائے سے موجودہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے بابر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور اس کے 200سے زائد ممبران بابر خان کی انتخابی مہم میں ان کا ساتھ بھی دینگے ،معروف تاجر رہنماتحسین احمد شیخ نے جسارت سے گفتگو میںکہاکہ بابر خان ایک تجربہ کار انسان ہیںان کو اجتماعی مسائل کے حوالے سے جو بھی ٹاسک دیاجاتاہے اس کو بہ حسن خوبی ادا کرتے ہیں ہم مکمل طور پران کے ساتھ ہیںممتاز کالم نگار ، مصنف اور انجمن ادیبان پاکستان کے سربراہ بابر فاروقی نے کہاکہ وہ اور انجمن ادبیان پاکستان جماعت اسلامی کے امیدوار بابر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔فیڈرل بی ایریاایسوی ایشن آف انڈسٹری اینڈ ٹریڈ کے سابق صدر عبداللہ عابدی کا کہناتھاکہ بابر خان ایک سخت منتظم اور اپنے ٹاسک کو پورے کرنے والی شخصیت ہیں کراچی کے شہریوں کے لیے یہ بہترین وہ ایک مخلص ، دیانت دار اور ہرقسم کے تعصب سے پاک شخص کو منتخب کریں جس کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملی گی ۔