مزید خبریں

(امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ100ضلع شرقی(نعیم اختر کا خصوصی انٹر ویو

نعیم اختر گلشن جمال میں رہائش پذیرہیں۔ کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ زمانہ طالبعلمی میں جمعیت اور عملی زندگی میں جماعت اسلامی سے منسلک ہوگئے۔پی ایس 100 میں ووٹرز کی کل تعداد237000ہے‘حلقہ انتخاب گلشن جمال، گلستان جوہر ‘ مسکن اور فیصل کنٹونمنٹ کے علاقے شامل ہیں سابقہ ایم این ایز کی کارکردگی صفر رہی ۔ جس کی وجہ سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے۔
سب سے بڑا مسئلہ پانی کی عدم فراہمی کا ہے ۔ جو باوجود احتجاج اور توجہ دلانے کے ابھی تک سپلائی بحال نہیں ہوسکی۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی ہے ۔ امید ہے عدالت عالیہ اس شکایت کا ازالہ جلد کرانے میں معاون ثابت ہوگی۔
جماعت اسلامی اورالخدمت نے الحمداللہ حلقے میں دوران کورونا وبا کئی اقدامات کئے گئے جس کے مکین گواہ ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ کارنر میٹنگز میں ایک جم غفیر نظر آئے گا۔
جو منشور جماعت اسلامی کا ہے وہ ہی ہمارا ہے۔ البتہ حلقے کے انفرادی مسائل کے حل کے لئے فورم میں جاکر ان شاء اللہ گزرے وقت سے آنے والا وقت امیدوں کے بر لانے کا ہوگا۔ بہت اہم سوال ہے کہ عوام جماعت اسلامی کو کیوں ووٹ دیں اور اس کا جواب سیدھا سادہ ہے کہ جس شخصیت کا نام شہر قائد کی تقدیر سے جڑا ہے وہ ہے حافظ نعیم الرحمن۔ اس کی قیادت میں مجھ سمیت جو ٹیم اس کے ساتھ ہے وہ نہ صرف علاقے بلکہ شہر سے بڑھ کر پورے صوبے کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عوام اس وقت ناامید ہیں اور اگر ان کی کسی سے امید لگی ہے تو وہ ہے جماعت اسلامی جو تمام مسائل کا حل ہے۔ ترازو کو ووٹ دے کر شہر و صوبے کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے جس کے مثبت اثرات ملک کے دیگر صوبوں اور شہروں پر بھی پڑیں گے۔
کراچی کی خوش قسمتی ہے کہ اس کے پاس دیانت دار قیادت موجود ہے اور اس کا قائد بہترین صلاحیتوں کے ساتھ اپنی ٹیم سے کام لینا جانتا ہے۔ گزشتہ چند روز قبل ہونے والا جلسہ اعلان کراچی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عوام اب دعوں اور وعدوں کے ہیر پھیر میں نہیں آئے گی۔ بلکہ اس کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے کہ اب اگر کسی کو ووٹ دینا ہے تو وہ ہے جماعت اسلامی اور اس کے نامزد امیدوار۔